حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھا کر نئے سال کا تحفہ دے دیا

حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھا کر نئے سال کا تحفہ دے دیا
حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھا کر نئے سال کا تحفہ دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ دیدیا۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق تمام صارفین کے لئے قیمتوں میں 6.1اضافہ کیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے سے 30 روپے 69 پیسے، کمرشل صارفین کے لئے 36 روپے 83 پیسے اور صنعتی صارفین کے لئے 28 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ سی این جی کے لئے قیمت میں 37 روپے 97 پیسے ، سیمنٹ انڈسٹری کے لئے 42 روپے 97 پیسے جبکہ پاور پلانٹس کے لئے 28 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

مزید : قومی