لیبیامیں پچاس پاکستانی ایک عمارت میں محصور
ٹریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے شہر الصباح کے علاقے نصریہ میں پچاس سے زائد پاکستانی پھنس گئے ہیں۔یہ پاکستانی گزشتہ کئی روز سے ایک عمارت کے احاطے میں محصورہیں جنہیں دوماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں۔محصور پاکستانیوںکا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے گھروں کوواپس جاناچاہتے ہیںلیکن پاکستانی سفارتخانہ ان کی مدد نہیں کررہا۔یہ پاکستانی لیبیاکی تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے ہیں جس نے معاہدے پرعمل نہیں کیا اور صورت حال یہ ہے کہ صرف ایک وقت کاکھانادیا جا رہا ہے۔پاکستانی سفارتخانہ پاسپورٹ اوروطن واپسی میں تعاون نہیں کررہاجس کام کیلئے آئے تھے وہ نہیں کرایاجارہا۔ان سے لاشیں اٹھوائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے 50پاکستانیوں میں سے2کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ علاج بھی نہیں کرایاجارہا۔