بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے سے انکار کردیا
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھرپاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔ڈھاکا میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو نہ بھیجنے کی وجہ پاکستان میں سیکورٹی کی خراب صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں حالات بہتر نہیں ہوتے وہاں ٹیم نہیں بھیجیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا تھا کہ اگر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئی تو پی سی بی بھی بنگلا دیش پریمئر لیگ سے قبل کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے پہلے سوچے گا۔