سائٹ انڈسٹری میں سوئی گیس بندش، چیئرمین سائٹ کی دھرنے کی دھمکی

سائٹ انڈسٹری میں سوئی گیس بندش، چیئرمین سائٹ کی دھرنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری نے گیس نہ ملنے کی صورت میںسوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈآفس کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔اس ضمن میں سائٹ ایسوسی ایشن نے چیئرمین نے کہاہے کہ صنعتی شعبے کے لیے قدرتی گیس کے استعمال میں 30فیصد کمی کا فیصلہ جی ایس پی پلس ثمرات سے محرومی کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سائٹ صنعتی علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے گیس مکمل بند ہے۔ چیئرمین سائٹ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو لائحہ عمل طے کر کے آئندہ ہفتے گیس نہ بحال نہ کی گئی تو سوئی گیس کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے صنعتی شعبے سے درخواست کی ہے کہ وہ قدرتی گیس کے استعمال میں تیس فیصد کی کمی لائے، بصورت دیگر گھریلو صارفین گیس بحران سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ قدرتی گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ بہتر فیصد ہے لہذا پیداوار میں حصے کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں نہ تو گیس کی قلت ہونی چاہیے اور نہ ہی لوڈشیڈنگ بلکہ صنعتوں اور گھریلو صارفین کے لیے گیس استعمال کرنے کا کوٹہ بھی مختص نہیں کرنا چاہیے۔


 رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس ضائع ہونے کی شرح بارہ فیصد ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر یہ شرح تین تا چار فیصد ہے اور پڑوسی ملک بھارت میں بھی یو ایف جی کی شرح چار فیصد تک محدود ہے۔

مزید :

کامرس -