رواں مالی سال کے ابتدائی5ماہ، 58لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں

رواں مالی سال کے ابتدائی5ماہ، 58لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں

کراچی (این این آئی)ایف بی آر رواں مالی سالکے پانچ ماہ کے دوران 58 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، 30جون تک طلب میں 7فیصد اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان میں سی این جی کی بار بار بندش اور گردشی قرضوںمیں ایک بار پھر اضافے کے پیش نظر 30جون 2014تک تیل کی طلب2کروڑ 10لاکھ ٹن تک بڑھنے کا امکان ہے، جو اس وقت 1کروڑ 95 لاکھ ٹن ہے، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ سال قبل تک پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں سالانہ 4 سے 5فیصد اضافہ ہواہے، تاہم رواں سال معاشی ترقی میں اضافے اور پنجاب میں سی این جی کی مسلسل بندش کے باعث تیل کی کھپت میں 7فیصد اضافہ متوقع ہے، آئل کمپنیز ایڈوائشری کمیٹی کے مطابق جولائی سے نومبر 2013 کے دوران ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 89 لاکھ ٹن رہی، جبکہ سال 2012 میں 81 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات استعمال کی گئی تھیں۔ پانچ ماہ کے دوران 58 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

٭٭٭٭٭

﴾خبرنمبر19﴿........

مزید : کامرس