فیصل آباد چیمبر کا برآمدات میں اضافہ کیلئے وفود کے تبادلوں کا مطالبہ

فیصل آباد چیمبر کا برآمدات میں اضافہ کیلئے وفود کے تبادلوں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے باہمی تجارت کے حامل ممالک کے درمیان ملکی تجارت کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ کے حصول کیلئے تجارتی و فود کے تبادلوں اور نمائشوں کے انعقاد سمیت ویزوں کے اجراءمیں آسانی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے ساتھ کاروباری رجحانات میں بہتری اور غربت و بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔ چیمبر کے صدر انجینئر سہیل بن رشید نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ فیصل آبادشہر قومی آمدی میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کادوسرا بڑا شہر ہے جسے گزشتہ چند سالوںسے بے شمار اندرونی و بیرونی مسائل کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے ہی انتہاپسندی اور دہشت گردی نے ملکی معیشت کو بر ی طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ توانائی کا بحران اس پر جلتی پر تیل کا کام کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تجارت کی کاوشوں سے یورپی ممالک میں پاکستان کی مصنوعات کو رعایتی پیکج کی فراہمی خوش آئند ہے تا ہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پیکج سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ بہتری آسکے۔

مزید :

کامرس -