رواں مالی سال کے دوران مشینری کی درآمد میں 75 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے دوران مشینری کی درآمد میں 75 فیصد اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) صنعتی ترقی کی جانب بڑھتے ملک پاکستان میں پانچ ماہ کے دوران مشینری کی درآمد میں 75فیصد اضافہ ہواہے، الیکٹریکل اور ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر 2013 کے دوران بھاری مشینری کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا، پانچ ماہ کے دوران 12کروڑ 94 لاکھ ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی، اور اس میں گذشتہ سال کے 5 ماہ کی نسبت 5کروڑ 56 لاکھ ڈالر کااضافہ ہواہے، تاہم نومبر کے دوران مشینری کی درآمد 4فیصد کمی سے 1کروڑ 34لاکھ ڈالر رہی، پانچ ماہ کے دوران الیکٹریکل مشینری کی درآمد 43فیصد اضافے سے 10کروڑ72 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد 22 فیصد بڑھ کر19کروڑ 86لاکھ ڈالر رہی۔

مزید : کامرس