جرمنی کے عالمی تجارتی میلے میں 60ممالک کے 2ہزارمندوبین شریک ہونگے

جرمنی کے عالمی تجارتی میلے میں 60ممالک کے 2ہزارمندوبین شریک ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)عالمی تجارتی میلے ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی 2014 میں آئندہ سال پاکستان سمیت 60 ممالک کے 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل کے پاکستان میں نمائندے ہادی صلاح الدین کے مطابق پاکستان کا260 سے زائد امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا تجارتی وفد بین الاقوامی تجارتی میلے شرکت کر رہا ہے۔سال 2013 میں 134ملکوں کے60 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین نے اس نمائش میں شرکت کی تھی، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی کے تجارتی میلے ٹیکسٹائل کی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی اور یورپی ممالک کی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی شرکت برآمد ات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -