کاشتکارہلدی کے پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں:زرعی ماہرین

کاشتکارہلدی کے پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں:زرعی ماہرین

سرگودھا(اے پی پی) زرعی ماہرین نے ہلدی کے کاشتکاروںکوسفارش کی ہے کہ دسمبرکے آخرتک جب ہلدی کے پتے سوکھنے لگ جائیںبرداشت کرلیںبرداشت سے3.4روزقبل کھیت کوہلکاپانی لگائیںاووروترحالت میںپتے کاٹ کرعلیحدہ کرلیںاگرزمین زیادہ گیلی ہوگی توکنڈیوںسے مٹی الگ نہیں ہوگی اوراگرزمین ز یادہ سخت ہوگی توبھی برداشت میںدقت ہوگی فصل کی برداشت کسی کی مددسے کریںاگرکاشت کی گئی ہلد ی کابیج رکھنامقصودہوتوفصل کا کچھ حصہ کھیت میں بغیربرداشت کے ہی چھوڑ دیں اور کاشت سے3.4دن پہلے برداشت کرلیںاگربیج خریدکرلگاناہوتوشروع موسم میںجب فصل برداشت کی جاتی ہے۔

 اس وقت اچھابیج خریدکرکسی سایہ دارجگہ پررکھیںاوراس پر4سے7سینٹی میٹرمٹی کی تہہ بچھادیںتا کہ کاشت تک گنڈیاںمحفوظ رہیںبرداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کو اچھی طرح صاف کرکے پانی میںایک گھنٹہ تک ابالیں جب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں توپانی سے نکال کر دھوپ میں ڈال دیں۔

یہ گنڈیاں10سے8دن میں خشک ہو جائیں گی اگرمطلع ابرآلودہوتو ہلدی نہ ابالیںکیونکہ پھرہلدی جلدخشک نہیں ہوتی اوراس کی اندرونی رنگ خراب ہوجاتی ہے ابر آلودموسم میں ہلدی کوبھون کرخشک کیاجاسکتاہے۔

مزید : کامرس