فارمولا ون ڈرائیور مائیکل شوماکر اسکی انگ کے دوران شدید زخمی

فارمولا ون ڈرائیور مائیکل شوماکر اسکی انگ کے دوران شدید زخمی

برلن(آن لائن ) فارمولا ون کے سات بارعالمی چیمپیئن رہنے والے مائیکل شوماکر اسکی انگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر کومے میں چلے گئے۔ فارمولا ون ٹریک پر شان سے کار دوڑانے والے44 سالہ مائیکل شوما کراسپتال کے بستر پر اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ فرانس میں ایک ریزورٹ پر اسکی انگ کے دوران گر کر زخمی ہوئے اور ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ حادثے کے بعد انھیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔ بعد ازاں تشویش ناک حالت کے پیش نظر انھیں دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سات بار فارمولا ون چمپئن رہنے والے مائیکل شوماکر کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔گرینوبل یونیورسٹی اسپتال حکام کے مطابق جرمنی کے 44 سالہ شوماکر کی برین سرجری کردی گئی ہے۔ تاہم اب بھی شوماکرکی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق جب فارمولا ون لیجنڈ شوماکر کو اسپتال لایا گیا تو وہ کومے میں تھے ،،سر میں گہری چوٹ کے باعث فوراً سرجری کی گئی۔ شوماکر اتوار کی صبح اسکی نگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی