رافیل نڈال 9 برس بعد اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرےنگے

رافیل نڈال 9 برس بعد اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرےنگے

بیونس آئرس (اے پی پی) ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آئندہ برس شیڈول بیونس آئرس اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، یہ نڈال کی 2005ءکے بعد ایونٹ میں پہلی شرکت ہو گی۔ ایونٹ 10 سے 16 فروری تک کھیلا جائے گا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ طویل عرصے بعد ایونٹ میں شرکت کا اعلان کرنے پر انہیں بے حد خوشی ہوئی، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی