انڈر 19 ایشیاءکپ ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہونگے

انڈر 19 ایشیاءکپ ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہونگے

 ابوظہبی (اے این این)ایشین کرکٹ کونسل کے زیر ا ہتمام کھیلے جانے والے انڈر19ایشیا ءکپ میں آج( منگل کو) پاکستان اور بھارت کی ٹےموں کے درمےان مےچ کھےلا جائے گا ۔ اس کے علاوہ مزےد تےن مےچ کھےلے جائےں گے ۔ دوسرا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا تیسرے میچ میں یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ چوتھے میچ میں افغانستان اور ملائیشیا کا سامنا ہوگا ۔ پےر کو ٹےموں کا آرام کا دن تھا ۔ کل منگل کو کھےلے جانے والے مےچز کی مےزبانی دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ کرےں گے ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی اور دوسرا سیمی فائنل2جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ فائنل4جنوری کوکھیلا جائے گا۔ بھارت کے خلاف کھےلے جانے والے مےچ مےں پاکستان کرکٹ ٹےم کی قےادت سمیع اسلم کرےں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹےم کی قےادت وجے زول کرےں گے ۔ اس سے قبل کھےلے جانے والے نےپال کے خلاف مےچ مےں پاکستان نے 132 رنز جبکہ ےو اے ای کےخلاف کھےلے جانے والے مےچ مےں150 رنز سے کامےابی اپنے نام کی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی