انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر کلین سوئپ کرینگے،مائیکل کلارک

انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر کلین سوئپ کرینگے،مائیکل کلارک

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر ایشز کلین سوئپ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد اگلا ہدف ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی کھوئی ہوئی پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ہمارے لئے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز جیتنے سے زیادہ اہم کچھ اور نہیں تاہم یہ ہماری ٹیم کیلئے شروعات ہے، ایشز سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے اور عالمی درجہ بندی میں دوبارہ پہلا نمبر حاصل کرنے کیلئے ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشز سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری کے باوجود وہ سیریز کے اگلے دو میچوں کو آسان نہیں لیں گے اور میچوں میں کامیابی کیلئے اسی جذبے اور قوت سے ٹیم میدان میں اتاریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی