پریذیڈنٹ کپ کا آٹھواں مرحلہ 3 جنوری کوکھیلا جائے گا

پریذیڈنٹ کپ کا آٹھواں مرحلہ 3 جنوری کوکھیلا جائے گا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ کپ کا آٹھواں مر حلہ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈکی ٹےمیں آمنے سامنے ہونگی۔ کے آر ایل کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی کی ٹیم، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں پی آئی اے کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں پورٹ قاسم اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میںحبیب بینک لمیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیموں کا ٹکراﺅ ہوگا۔ ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی