پانچواں ایشز ٹیسٹ ، بیٹسمین الیکس ڈولان آسٹریلوی سکواڈ میں شامل
سڈنی(آن لائن)آسٹریلیا نے پیر کے روز انگلینڈ کے خلاف پانچویں ایشز ٹیسٹ کی تیاری کے لئے اپنے سکواڈ میں بیٹسمین الیکس ڈولان کو شامل کیا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ تسمانیئن بیٹسمین سکواڈ میں شامل ہونیوالے واحد کھلاڑی ہیں جو جمعہ کے روز سڈنی کے کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہونیوالے آخری ٹیسٹ سے قبل 4-0کی برتری حاصل کئے ہوئے ہے ۔ڈولان کی شمولیت اسی صورت متوقع ہے کہ اگرمیلبورن میں چوتھے ٹیسٹ کے دوران آل راﺅنڈر شین واٹسن جو گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے ، فٹ نہ ہو سکے ۔قومی سلیکٹر جوہن انویراریٹی کا کہنا ہے کہ چار ٹیسٹ میچز کے بعد ہماری میڈیکل ٹیم کی جانب سے کچھ کھلاڑیوں کا ابھی تک معائنہ کیا جارہا ہے ، ہم نے الیکس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کویقینی بنایا جاسکے کہ ضرورت پڑنے پر بیٹ لائن اپ میں ہمارے پاس مناسب کور موجود ہو ۔الیکس ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے جو رواں سیزن کے آغاز پر تسمانیہ کے لئے چار روزہ کرکٹ میں زبردست کارکردگی کے بعد ایشز سیریز سے قبل سلیکشن کے لئے مضبوط امیدوار تھا ، گزشتہ سیزن کے اختتام پر بھی اس کارکردگی شاندار رہی تھی ۔
فاسٹ باﺅلر ڈوگ بولنجر کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لئے اجازت دیدی گئی ہے ، انویراریٹی کا کہنا تھا کہ سلیکشن پینل محسوس کرتا ہے کہ جیمز فالکنر اور نیتھن کولٹر نیل کے سکواڈ میں ہوتے ہوئے بولنجر کا متبادل موجود ہے۔