معاشی میدان میں بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، ڈاکٹر قیس اسلم

معاشی میدان میں بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، ڈاکٹر قیس اسلم

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)معاشی میدان میں کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور 2013عام آدمی کے لئے اچھا نہیں رہا ہے۔ایکسپورٹ میں کمی اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ان خیالات کا اظہاراقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر قیس اسلم نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ڈاکٹر قیس اسلم نے بتا یا کہ 2013بہت بڑی تبدیلیوں کا سال ہے۔اقتدار کی منتقلی،آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔چائنہ ،ترکی اور امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط اور بھارت کے ساتھ بھی بات چیت درست سمت چل نکلی ہے ۔پیداواری حجم بڑھا نہیں ہے بلکہ 3.4اور3.5کی سطح پر بر قرار رہا ہے۔آئی ایم ایف کا قرض بڑھا جبکہ ڈالر کی قدر بھی بڑھنے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نظر آئی ہے۔

ڈاکٹر قیس اسلم

مزید : صفحہ آخر