وقت آگیا ہے ہم پاکستان کے لےے کچھ کر کے دکھائیں،گورنر پنجاب

وقت آگیا ہے ہم پاکستان کے لےے کچھ کر کے دکھائیں،گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ علم کا حصول ہی ہمیں خوشحالی کی منزل تک لے جا سکتاہے - موجودہ دور میں وہی قومیں ترقی کے سفر میں سب سے آگے ہیں جو اپنے علمی خزا نے کی طاقت سے کام لینا جانتی ہیں - پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ‘اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے لےے کچھ کر کے دکھائیں اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوانوں کو ایسا تعلیمی معیار مہیا کریں کہ وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی بجائے اپنے ملک میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیں اور فخر محسوس کریں -ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ زندگی میں کامیابیاں اور ناکامیاں آتی جاتی رہتی ہیں ، اصلی اور دیرپاکامیابی وہی ہوتی ہے جو مسلسل محنت اور جدوجہد کا ثمر ہوتی ہے-ہمارے طالب علموں کو اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں حصول تعلیم کے لےے وقف کردینی چاہئیں -انہوں نے کہاکہ حصول تعلیم کے ذریعے ہم نہ صرف غربت اور جہالت کا خاتمہ کر سکتے ہیں بلکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لےے نوجوانوں کی ایک ایسی کھیپ تیار کر سکتے ہیں جو ملک و قوم میں امن و خوشحالی اور استحکام لا سکتے ہیں -گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہی پاکستان کی سلامتی اور بقاءکی ضمانت ہے ، نوجوان نسل کو دور ِ حاضر کے جدید تقاضوں اور علوم سے آگاہ کرنے کے لےے یونیورسٹیوں کا کردار کلیدی ہے-گورنر پنجاب نے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی لائیوسٹاک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ یونیورسٹی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ملک کو اعلی تعلیم یافتہ ویٹرنری ماہر فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کامیا ب ہونےوالے طلباءو طالبات جن میں 785 گریجوایٹس،30 پی ایچ ڈی ،245 ڈی وی ایم ،200 ایم فل ،85 ڈی فارمیسی ،o4ایم ایس سی ،176 بی ایس آنرز ،08 ایم بی اے کے طالب علموں میں اسناد تقسیم کیں

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر