فوج نے سیاست سے دور رہتے ہوئے جمہوریت کو تقویت دی، عسکری ماہرین

فوج نے سیاست سے دور رہتے ہوئے جمہوریت کو تقویت دی، عسکری ماہرین

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)گزشتہ سال فوج کی کارکردگی مثالی رہی،جبکہ حکومت نے مایوس کیا۔حکومت بیرونی دوستوں سے مفاد اٹھانے میں ناکام نظر آئی ۔ان خیالا ت کا اظہار ملک کے عسکری ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق سر براہ آئی آئی ایس پنجاب بر گیڈئیر (ر)اسلم گھمن نے کہا کہ 2013میں فوج کی کارکردگی بہت اچھی رہی ۔فوج نے سیاست سے دور رہتے ہوئے جمہوریت کی تقویت دی۔حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی رہی ہے،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے۔ملک میں ایک خاندان کا راج ہے ،جس سے عام آدمی کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔جنرل (ر)جمشید ایاز نے کہا کہ 2013میں فوج کا کردار مثالی رہا ہے ،فوج نے تمام امور احسن طریقے سے سر انجام دیئے ہیں۔۔فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں۔عدلیہ نے بھی ملکی تاریخ میں ریکارڈ کام کئے ہیںجبکہ حکومت نے مسائل کم کرنے کی بجائے بڑھائے ہیں۔جنرل (ر)راحت لطیف نے کہاکہ 2013میں فوج اور عدلیہ نے اچھا کام کیا ہے۔معیشت کمزور ہوئی ہے کیونکہ حکومت ڈالر کے خاطر خواہ اضافے کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

 عسکری ماہرین

مزید : صفحہ آخر