بلند و بانگ نعرے لگانے والے مٹی کا ڈھیر نکلے ،عوام

بلند و بانگ نعرے لگانے والے مٹی کا ڈھیر نکلے ،عوام

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)سال2013عام آدمی کےلئے بہت بھاری رہا،کچھ نے جاتے ہوئے اپنی جیبیں گرم کیں تو کچھ نے آتے ہی تجربات کرنا شروع کر دیئے۔بے روز گاری،بدامنی،لوڈشیڈنگ،کے ساتھ امیرامیرتراورغریب غریب تر ہو رہے ہےں۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں زبیر خان اور وجاہت رضا نے کہا کہ ہر نیا سال عوام کےلئے تکلیف دہ ہو تا ہے ،2013تمام معاملات کے حوالے سے بھاری رہا ۔توقیر احمد اور یاسر محمود نے کہا کہ گزشتہ سال امیر آدمی کے لئے خوشیوں بھرا سال تھا لیکن غریب آدمی کا چولہا ٹھنڈا کر دیا گیا ہے ۔مظہر حبیب اور شجاع عباس نے کہا کہ بلند و بانگ نعرے لگانے والے مٹی کا ڈھیر نکلے ۔کشکول توڑنے والوں نے کشکول سر پر اٹھا لیا ہے۔ملک میں بے روز گاری ،بد امنی اورمہنگائی کا دور دورہ ہے اور حکمران بیانات سے باہر نکلنے کو تیا ر نہیں۔

مزید : صفحہ آخر