پی آئی اے کی ایک اوربین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار

پی آئی اے کی ایک اوربین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی ایک اوربین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی، اسلام آباد سے میلان جانے والے 80 مسافر پیرس میں پھنس گئے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 770 پاکستانی وقت کے مطابق گزشتہ شام 6 بجے اسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی۔ پرواز کو پیرس سے پاکستانی وقت کے مطابق پونے8بجے میلان روانہ ہونا تھا۔ طیارے میں خرابی کے باعث میلان جانیوالے80 مسافرپیرس میں پھنس گئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ مسافروں کو 8 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر انتظار کرانے کے بعد ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو نجی پرواز سے میلان روانہ کر دیا جائے گا۔

 پی آئی اے

مزید : صفحہ آخر