الیکشن کمیٹی جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے پنسل کا نشان مہر ہی ہوتا ہے،الخدمت گروپ

الیکشن کمیٹی جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے پنسل کا نشان مہر ہی ہوتا ہے،الخدمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کا الیکشن الخدمت گروپ نے الیکشن کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا میجر علی محمد ملک کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلعت احمد میاں نے کہا ہم 166 ووٹ کے ساتھ جیت چکے ہیں الیکشن کمیٹی جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے پنسل کا نشان مہر ہی ہوتا ہے ہم ٹاس پر کیا گیا فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے اس موقع پر میاں طلعت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ طلعت احمد میاں نے نومنتخب کیئر نائب صدر کرنل اکبر میاں کو قائم مقام صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا تو زبردست نعرے بازی کی گئی طلعت احمد میاں نے کہا ڈی ایچ اے نوجوان کوئی غلط فیصلہ نہیں کریں کہ ڈی ایچ اے کے دوست میرا خاندان اور کنبہ ہے میں ان کی طرف سے بھاری مینڈیٹ دینے رپ انہیں سلام پیش کرتا ہوں ہم غیرآئینی فیصلہ قبول نہیں کریں گے ہم جیت چکے ہیں
الخدمت گروپ

مزید :

صفحہ آخر -