الخدمت گروپ کو اگرٹاس قبول نہیں تو الیکشن دوبارہ کرایا جائے ، پروفیشنل گروپ

الخدمت گروپ کو اگرٹاس قبول نہیں تو الیکشن دوبارہ کرایا جائے ، پروفیشنل گروپ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل+ تصاویر نصراللہ ملک ) ہم الیکشن کمیٹی کا فیصلہ قبول کریں گے اپنی برادری میں محبت بڑھانے کے لئے آئیں ہیں مظاہرے اور احتجاج برادری کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہے طلعت احمد میاں کو اگرآئیں کے مطابق ٹاس قبول نہیں تو سارے کا سارا الیکشن کالعدم قرار دے دیا جائے سارا الیکشن دوبارہ کرایا جائے ان خیالات کااظہار پروفیشنل گروپ کے 165 ووٹ حاصل کرنے والے میجر رفیق حسرت نے ڈی ایچ اے میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا طلعت احمد میاں ایسے ووٹ کو اپنے حق میں کروانے کے لئے دباﺅ ڈال رہے ہیں جس پر پنسل سے نشان لگا ہے وہ صدر کے لئے کہہ رہے باقی 8 سیٹوں کے لئے کیوں نہیں کررہے عجب تماشا ہے 342 ووٹ قبول ہیں ایک نہیں حالانکہ گنتی سے پہلے پولنگ ایجنٹ کی مرضی سے چار طرح کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ ہوا جس میں خالی خانہ ڈبل مہر آدھا آدھا تقسیم مہر اور مہر کے علاوہ نشان نتائج کے اعلان کے بعد مظاہرے احتجاج اور فیس بک پر الیکشن کمیٹی کو دباﺅ میں لانے کے لئے گندھے نعرے برادری کو تقسیم کرنے کی سازش ہے میجر رفیق حسرت نے کاہ ہم نے ایسا ووٹ چیلنج کیا ہے جس کی اینول صحیح نہیں ہوئی اس حساب سے طلعت کے ووٹ 164 رہ جاتے ہیں ہم 165 کے ساتھ جیت گئے کرنل اکبر کو قائم مقام بنانے کے حوالے سے میجر رفیق حسرت نے کہا میں ہارون کو قائم مقام صدر بناتا ہوں یہ غلط ہے میجر رفیق حسرت زندہ ہے ہم آئین کی پابندی کرنے والے لوگ ہیں ہم آئین کے تحت تمام فیصلے قبول کرلئے گئے دھونس دباﺅ ڈالا گیا تو ہم عدالت جائیں گے۔

پروفیشنل گروپ

مزید : صفحہ آخر