طالب علم کی رجسٹریشن ختم کرنے پر وائس چانسلر، گیریژن یونیورسٹی کو نوٹس

طالب علم کی رجسٹریشن ختم کرنے پر وائس چانسلر، گیریژن یونیورسٹی کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے طالب علم کو نجی یونیورسٹی سے نکالنے اورپنجاب یونیورسٹی سے اسکی رجسٹریشن ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور گیریژن یونیورسٹی سے6جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گیریژن یونیورسٹی میں زیر تعلیم درخواست گزار طالب علم رضوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس پرجھوٹے الزامات لگا کر یونیورسٹی سے نام خارج کر دیا گیا ہے جبکہ قواعد کے مطابق الزامات کی تصدیق کیے بغیریونیورسٹی سے نام خارج نہیں کرسکتی ۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر