پیسکو کاکنٹر ول خیبرپختونخوا کے حوالے کرنے کے اقدامات مکمل کر لیے ، برجیس طاہر

پیسکو کاکنٹر ول خیبرپختونخوا کے حوالے کرنے کے اقدامات مکمل کر لیے ، برجیس ...

 اسلام آباد( اے این این) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے حکومت خیبرپختونخوا کی خواہش پر پیسکو کاکنٹرول اس کے حوالے کرنے کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ایسی باتیں اب نہیں کرنی چاہیے کہ وہ پیسکو کا چارج نہیں لے سکتے۔ اگر نہیں لے سکتے تو پہلے ان کے رہنما عمران خان نے ایسا کہا کیوں ۔ یہ بات انہوں نے میر پور آزاد کشمیر سے آئے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے جو رقم نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کے لئے مختص کی ہے اس میں ان کا اپنا کوئی کوٹہ نہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں ۔میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے علی زمان ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے مور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگا کیا۔

 برجیس طاہر

مزید : صفحہ آخر