ڈرامہ سیریل ”دوراہا“ آئیندہ سال جنوری میں آن ائیرہوگی

ڈرامہ سیریل ”دوراہا“ آئیندہ سال جنوری میں آن ائیرہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر )ڈرامہ سیریل ”دوراہا“ آئیندہ سال جنوری میں آن ائیرہوگی۔ڈرامے کے مصنف عامررضا ،ڈائریکٹر کاشف نثار پروڈیوسر نعمان اعجاز ہیں۔”دوراہا“کی کاسٹ میں نعمان اعجاز ،سمیہ ممتاز، صبا قمر،لیلی زبیری،افتخار افی، علی آغا حسن شامل ہیں۔اس میگا پراجیکٹ کے اسوسی ایٹ ڈائریکٹر نوید اکبر ہیں۔ ڈائریکٹر کاشف نثار نے بتایا کہ ڈرامہ کی کہانی انسانی جذبات اور انسان کی جبلت سے متعلق ہے۔جو لوگ اپنی قسمت کے ہاتھوں مجبور ہوکر وہ راہ چن لیتے ہیں جو ان کو پھر ایک دوراہے پہ کھڑا کر دیتی ہے۔ڈرامے کا ٹائٹل سانگ عمران رضا نے لکھا ہے اس گانے کو سارا رضا خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس کے کمپوزر ساحر علی بگا ہیں۔

مزید :

کلچر -