رنبیرکپور کمرشل میں کام کا دگنا معاوضہ وصول کرنے لگے

رنبیرکپور کمرشل میں کام کا دگنا معاوضہ وصول کرنے لگے

ممبئی (این این آئی) رنبیر کپور کی آخری فلم بے شرم فلاپ ہوگئی تو کیا ہوا۔ ابھی بھی ان کی مانگ میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ اداکار نے حال ہی کمرشل میں کام کرنے کے لیے پچیس کروڑ روپے کا چیک وصول کیا ہے۔بدتمیز دل والے رنبیر کپور کی ڈیمانڈ بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ایک دو فلمیں باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکیں، تو کیا ہوا ان پر ویسے ہی بالی وڈ فلموں کی ہورہی ہے خوب بارش ، اب پتہ چلا ہے کہ نوجوان دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے راک اسٹار ایک کمرشل میں کام کریں گے، جس کے لیے انہوں نے جو معاوضہ وصول کیا ہے وہ پچیس کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔یہ اس اعتبار سے بڑا معاوضہ ہے کیونکہ کمرشل صرف تیس سکینڈ کا ہے یعنی آدھے منٹ تک اسکرین پر نظر آنے کے لیے رنبیر کپور پچیس کروڑ روپے لیں گے۔واضح رہے کہ کچھ ہی دنون پہلے رنبیر کپور نے ایک اشتہار میں کام کر نے کے لیے بارہ کڑور روپے کا چیک وصول کیا تھا تو اس اعتبار سے اب وہ دگنا معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر