فلم ”بھاگ جونی“ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

فلم ”بھاگ جونی“ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ممبئی (این این آئی) ”آلویز کبھی کبھی“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زوا مورانی کی تھرلر اور ایکشن فلم ”بھاگ جونی“ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ اور بھارت میں کی گئی ہیں ۔ شیوم نائر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں کنال کھیمو ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ وکرم بھٹ اور بھوشن کمار کی مشترکہ پروڈکشن میں مندانا کارمی بھی پہلی مرتبہ جلوہ گر ہورہی ہیں ۔”بھاگ جونی“ کی کہانی ۔ ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے مختلف دو زندگیاں گزارنے پر مجبور ہے اور جب وہ ایک کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے تو اسے بہت سے حیران کن اور دلچسپ واقعات کا سامنا کرتا پرٹا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز وکرم بھٹ بھی اس میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ یو یو ہنی سنگھ اور متھن کی نگرانی میں میوزک سے سجی یہ فلم آئندہ برس فروری میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

زوا مورانی کا کہنا ہے کہ میں نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی ابتدا اسسٹنٹ ہدایتکارہ کے طور پر کیں مگر مجھے اس شعبہ سے کوئی خاص لگاﺅ نہیں تھا اور میں خود کو ایک اداکارہ کی حیثیت سے منوانا چاہتی تھی ۔

مزید : کلچر