اسرائیل کی جیلوں میں طویل مدت سے مقید 26 فلسطینی قیدیوں کو آج رہائی نصیب ہو گی

اسرائیل کی جیلوں میں طویل مدت سے مقید 26 فلسطینی قیدیوں کو آج رہائی نصیب ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (آئی این پی)اسرائیل کی جیلوں میں طویل مدت سے مقید 26 فلسطینی قیدیوں کو آج رہائی نصیب ہو رہی ہے۔ اِن قیدیوں کے ناموں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک روز قبل دی تھی۔ رہائی اڑتالیس گھنٹوں کے بعد کی جا رہی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیلی متاثرین کو کسی قیدی کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کا حق دیا گیا ہے۔ اِس سے قبل فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے خلاف دائر اپیلوں کو سپریم کورٹ خارج کرتا چلا آیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی تیسری کھیپ جولائی میں امریکی وزیر خارجہ کی کوششوں سے شروع ہونے والے امن مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری پرسوں بدھ کے روز اسرائیل اور فلسطین کے دورے پر یروشلم پہنچ رہے ہیں

مزید :

عالمی منظر -