اقوام متحدہ نے سوڈان میں امن فوج کے 2 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

اقوام متحدہ نے سوڈان میں امن فوج کے 2 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

واشنگٹن(آئی این پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں تعینات امن فوج میں شامل دو اہلکار مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے۔یہ اہلکار دارفور میں معمول کے گشت پر تھے جب ا±ن پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کا تعلق اردن جب کہ دوسرا سینیگال کا شہری تھا۔گزشتہ پانچ ماہ کے دوران دارفور ہی کے علاقے میں، افریقہ اور اقوام متحدہ کے مشترکہ امن کار مشن کے 12 سے زائد بین الاقوامی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔سوڈان کا مغربی علاقہ 2003ءسے خونریزی کا شکار رہا ہے، جس کا آغاز ا±س وقت ہوا جب باغیوں نے خرطوم کی حکومت کے خلاف اسلحہ اٹھایا، جِن کا الزام یہ تھا کہ حکومت ا±ن کے خلاف امتیاز برت رہی ہے اور ا±نھیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے اس تنازعے میں اب تک، تین لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 جب کہ 27 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں

مزید : عالمی منظر