جس سمت سے راکٹ داغے گئے اس جانب توپ خانے نے جوابی کارروائی کی‘اسرائیل

جس سمت سے راکٹ داغے گئے اس جانب توپ خانے نے جوابی کارروائی کی‘اسرائیل

یروشلم (آئی این پی)اسرائیل میں حکام نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے دو راکٹ ملک کے شمالی حصے میں آکر گرے لیکن ان کے پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی فوج کے مطابق جس سمت سے راکٹ داغے گئے اس جانب اس کے توپ خانے نے جوابی کارروائی بھی کی۔2006ءکے موسم گرما میں ایک ماہ تک اسرائیل اور لبنان میں موجود حزب اللہ کے جنگجوو¿ں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ سرحد علاقہ نسبتاً پرامن رہا ہے۔لیکن رواں ماہ کے اوائل میں لبنانی فوج کے ایک ماہر نشانہ باز کی گولی سے اسرائیلی فوجی کے ہلاکت کے بعد مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے۔

مزید : عالمی منظر