پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔اپنی گفتگومیں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ پر نمی ہے ، اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اُنہوںنے بتایاکہ احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کیریئرکاپہلاٹیسٹ میچ کھیلیں گے ، ٹیم میں تین فاسٹ باﺅلر شامل ہیں۔