بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے مستعفی ہونے کی متضاد اطلاعات

بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے مستعفی ہونے کی متضاد اطلاعات
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے مستعفی ہونے کی متضاد اطلاعات

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے مستعفی ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی ہیں ۔ بھارتی میڈیا نے وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے حوالے سے بتایاکہ منموہن سنگھ تین جنوری کو پریس کانفرنس کریں گے اور جمعہ کو ہونیوالی اس گفتگومیں منموہن سنگھ مستعفی ہونے کااعلان نہیں کریں گے ۔ منموہن سنگھ پریس کانفرنس میں حکومت کی کارکردگی بیان کریں گے ۔قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ وزیراعظم مستعفی ہوگئے ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ نہ سنبھالنے کا اعلان کریں گے ۔

مزید : بین الاقوامی