نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کےلئے نئے سال کاتحفہ،کل یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے91پیسے فی لیٹر تک اضافے کاامکان، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سمری حکومت کوارسال کردی،پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں پٹرول 2 روپے91 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے38 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج منگل کو ہو گا جبکہ قیمتوں کا اطلاق ےکم جنوری 2014 سے ہو گا۔

مزید : بزنس