لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دے دیں

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دے دیں
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دے دیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرانے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے پنجاب میں کی جانے والی حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 8اور 9کو غیر قانونی قرار دیا اور الیکشن کمیشن کو نیا قانون بنانے اور مقرر ہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں