پہلا ٹیسٹ: جنید اور بلاول بھٹی کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز پر ڈھیر

پہلا ٹیسٹ: جنید اور بلاول بھٹی کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں ...
  • پہلا ٹیسٹ: جنید اور بلاول بھٹی کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز پر ڈھیر

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز سری لنکن ٹیم 204 بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے، جنید خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو جنید خان اور بلاول بھٹی نے اپنی تباہ کن باﺅلنگ سچ کر دکھایا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 57 کے سکور پر گری جس کے بعد سری لنکن بیٹنگ لائن ایسی لڑکھڑائی کہ سنبھل نہ سکی۔ اینجلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے اور مجموعی سکور کو 204 تک ہی پہنچا سکے۔ دیگر بلے بازوں میں کرونارتنے نے 38، کوشل سلوا 20، سنگاکارا 16، جے وردنے 5، چندی مل 0، پرسانا جے وردنے5، سینانیاکے5، ہیراتھ 0، ایرنگا14 اور لکمل نے 1 سکور بنایا۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 5، بلاول بھٹی نے 3 اور سعید اجمل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : کھیل