ایم ایم عالم،قاضی حسین احمد،ریشما ں،نیلسن منڈیلا،کلا شنکوف سمیت کئی شخصیات 2013میں رخصت ہوئیں

ایم ایم عالم،قاضی حسین احمد،ریشما ں،نیلسن منڈیلا،کلا شنکوف سمیت کئی شخصیات ...
ایم ایم عالم،قاضی حسین احمد،ریشما ں،نیلسن منڈیلا،کلا شنکوف سمیت کئی شخصیات 2013میں رخصت ہوئیں

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)اس سال بہت سی معروف شخصیات اس دنیاسے رخصت ہو ئیں، کچھ لوگوں کی موت تو اس قدر اچانک تھی کہ یقین کرنا مشکل تھا۔

قاضی حسین احمد: جماعت اسلامی کے سابق امیر اورپاکستان کی سیا ست کا اہم نام قاضی حسین احمد 6جنوری کو اس دنیا سے کو چ کر گئے ۔

ہو گو شا ویز:وینز ویلا کے حکمران اور استعماری قو تو ں کے خلاف کام کرنے والے رہنما 5مارچ کو مالک حقیقی سے جا ملے ۔

ایم ایم عالم: مشہور عالم پاکستانی فائٹر پائیلٹ محمد محمود عالم المعروف ایم ایم عالم8مارچ کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

مار گر یٹ تھیچر :’آئر ن لیڈی‘کے نا م سے جانے جانیوالی مار گریٹ تھیچر 8 اپریل کو انتقال کر گئیں ۔

جیاں خان :تیزی سے بھارتی سینما میں مقبو لیت حاصل کرنے والی جیا ں خان صرف 25سال کی عمر میں 3جون کو مردہ پائی گئیں۔

پران :بھارتی فلمو ں کے مقبول اداکار پران 12جو لائی کو دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

قریش پور: پاکستان ٹیلی ویڑن کے مقبول پروگرام ’کسوٹی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے قریش پور5اگست کو رحلت فرماگئے۔

زبیدہ خانم :پاکستانی سینما کا مقبو ل نام زبیدہ خانم 19اکتو بر کو دار فانی سے کوچ کر گئےں۔

منا دے :معروف سنگیت کارمنادے 24اکتو بر کو دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

ریشما ں:ماضی کی معروف گلوکارہ طویل علالت کے بعد 3 نو مبر کو انتقال کر گئیں۔

پال واکر:سال 2013ءکی سب سے اچانک اور نا قابل یقینی موت غا لباً پال واکر کی تھی جو فلموں میں تیزی دکھاتے ہو ئے حقیقی زندگی میں بھی تیز رفتاری کے باعث 30نومبر کو کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔

نیلسن منڈیلا:ساری عمر اپنی قوم کے لیے آزادی کی جنگ لڑنے والے نیلسن منڈیلا 95سال کی عمر میں 5دسمبر کو زندگی کی جنگ ہار گئے ۔

پیٹرجیمز اوٹول المعروف لارنس آف عریبیا: معروف اداکار 81سال کی عمر میں 14دسمبر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

میخائل کلا شنکوف :اپنی گن ’کلاشنکوف ‘سے شہرت پانے والے میخائل کلاشنکوف 23دسمبر کوانتقال کر گئے ۔

فاروق شیخ :بھارتی متوازی سینما کے مقبول ادا کار دل کے دورہ کے باعث 27دسمبر کو مالک حقیقی سے جا ملے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس