2013ءمیں دہشت گر دی میں 3000سے زائد افراد پاکستان میں ہلاک ہوئے

2013ءمیں دہشت گر دی میں 3000سے زائد افراد پاکستان میں ہلاک ہوئے
  • 2013ءمیں دہشت گر دی میں 3000سے زائد افراد پاکستان میں ہلاک ہوئے
  • 2013ءمیں دہشت گر دی میں 3000سے زائد افراد پاکستان میں ہلاک ہوئے
  • 2013ءمیں دہشت گر دی میں 3000سے زائد افراد پاکستان میں ہلاک ہوئے
  • 2013ءمیں دہشت گر دی میں 3000سے زائد افراد پاکستان میں ہلاک ہوئے
  • 2013ءمیں دہشت گر دی میں 3000سے زائد افراد پاکستان میں ہلاک ہوئے

لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک )2013ءمیں دہشت گر دی کے مختلف واقعات میں 3ہزار افراد زند گی کی بازی ہار گئے ۔کچھ اہم واقعات پرنظر ڈالتے ہیں۔

10جنوری:کو ئٹہ میں علمدار روڑ پر دو بم دھماکو ں میں 105افراد شہید اور 170 سے زاہد زخمی ہو ئے ۔

10جنوری :ہی سوات کے شہر منگو رہ میں دھماکہ ہوا جس میں 30افراد جاں بحق ہو ئے ۔

21جنوری:مو لانا خالد کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

1 فروری :پشاور کے ہنگو ٹاﺅن میں ایک بم دھماکے میں 29اہل تشیعہ شہید ہوئے ۔

2فروری : تحر یک طالبان پاکستان نے لکی مروت میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا جس میں 36افراد جاں بحق ہو ئے ۔

11فروری : قاری محمد عاصم کو نا معلوم افراد نے قتل کردیا ۔

 16فروری : کوئٹہ میں ایک رموٹ کٹرول بم دھماکے میں 84افراد جا ں بحق اور 200سے زاہد زخمی ہو ئے ۔

21فر وری :مو لانا دلفراز معا ویہ کو قتل کر دیا گیا۔

23فروری :بھٹائی کالونی میں قاری محمد امین کو نا معلوم افردکا نشانہ بنے۔

3 مارچ : کراچی میں عباس ٹا ﺅن میں اامام بار گار کے قریب ایک بم دھماکے میں 48افراد شہید اور 70سے زاہد زخمی ہو ئے ۔شہید ہو نے والو ں میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں ۔

21مارچ:خیبر پختو نخوا کے نو شہر ہ میں ایک بم دھما کے میں 17افراد خاں بحق اور 34افراد زخمی ہوئے ۔

2اپریل: ملیر میں سید اشرف حسین زیدی کوٹارگٹ کیا گیا ۔

14اپریل : ناظم آباد میں علامہ غنضفر علی کو قتل کر دیا گیا۔

16 اپریل: خیبر پختونخوا میں ایس ایچ او سمیت 16 افراد ایک بم دھما کے میں جاں بحق ہوئے ۔خود کش حملہ آور کا ٹارگٹ اے این پی کے لیڈر غلام احمد بلور اور ان کا بھتیجا تھا ۔

26 اپریل : کراچی کے اورنگی ٹاﺅن اے این پی کے دفتر پر حملہ ہو ا جس میں 11افراد جاں بحق ہوئے ۔

29اپریل : یو نیور سٹی روڑ پشاور میں ایک صحافی اور دو افغان سفارتکار وں سمیت 11افراد جاں بحق ہو ئے ۔

 17مئی :خیبر پختو نخوا میں مالاکنڈ ڈویژن میں بازدراگاﺅں میں جمعہ کے روز کی نماز کے بعد بم دھماکہ ہو ا جس میں 21افراد جاں بحق ہوئے ۔

 18جون :مردان میں ایم پی اے عمران محمود سمیت 35افراد ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے ۔

 21جون :پشاور کی گل کالونی میں امام بار گاہ میں بم دھماکے میں 15مومینین شہید ہو ئے ۔

 30جون :ہزارہ ٹاﺅن (کو ئٹہ ) میں ایک بم دھماکے میں 28افراد جاں بحق اور 60افراد زخمی ہو ئے ۔

6اگست: بلو چستان کے ضلع بولان میں 14مسافروں کو بسوں سے اتارکر شناخت کے بعد شہید کیا گیا ۔

10 اگست:پولیس لائن کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں39افراد ہلاک ہو ئے ۔

20اگست: مارٹن کواٹر ز میں مولانا احمد ندیم فاروقی کو قتل کیاگیا ۔

25اگست:گلشن اقبال میں مولانا اکبرسعید فاروقی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ۔

29اگست :جمشید ٹا ﺅن میں مولا نا احمد ندیم فاروقی قاتلانہ حملے میں مارے گئے ۔

31اگست : اورنگی ٹاﺅن میں بو ستان علی کو نشانہ بنایا گیا ۔

10ستمبر :ناظم آباد میں سید رضا رضوی کو قتل کیا گیا ۔

22ستمبر : پشاور کے قصہ خوانی بازار میں 83افراد جاں بحق اور 145افراد زخمی ہو ئے۔

29ستمبر:ایک بار پھر قصہ خوانی بازار میں کار بم دھماکے میں 42افراد جاں بحق ہوئے ۔

9نومبر:گلبرگ میں مولا نا محمد یو سف دہشت گردی کا شکار ہو گئے ۔

 ٰ15نومبر: راولپنڈی کے فوارہ چوک میں ایک بم دھماکے میں 10افراد جاں بحق ہوئے اور 78افراد زخمی ہو ئے۔

3دسمبر :گلبرگ میں مفتی احمد اور ڈاکٹر عثمان کو نشانہ بنایا گیا ۔

6دسمبر :مو لانا شمس الرحمنٰ معا ویہ کو نا معلوم افراد نے ہلاک کر دیا ۔

15دسمبر:تحریک نفاظ فقہ جعفریہ کے علامہ ناصر عباس ملتانی کو شہید کر دیا گیا۔

مزید : 2013 کے اہم واقعات