4مارچ

4مارچ
4مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی پھر خون میں نہا گیا،2بم دھماکوں میں45ہلاک،135سے زائد زخمی، پولیس اور دیگر امداد ای دارے دو گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچ سکے۔ تمام سیکیورٹی شرمیلا فاروقی کی منگنی کی تقریب اور وہاں موجود وزیراعظم کی حفاظت پر مامور رہی، دھماکہ مغرب کے بعد ابو الحسن اصفہانی روڈ کی رہائشی عمارت میں ہوا، دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،150کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔٭.... پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لے لیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے ٹی 20 میں وائٹ واش، 95رنز سے شکست۔پاکستان کے196رنز کے جواب میں جنوی افریقہ کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں100رنز بنا کرآﺅٹ ہو گئی۔