’وار ‘نے2013ءمیں پاکستانی سینما میں نئی روح پھونک دی

’وار ‘نے2013ءمیں پاکستانی سینما میں نئی روح پھونک دی
’وار ‘نے2013ءمیں پاکستانی سینما میں نئی روح پھونک دی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2013ءلالی ووڈ کیلئے خوشگوار ثابت ہوا اور فلم ’وار ‘نے پچھلی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ کر شوبز انڈسٹری میں نئیروح “ پھونکنے کا کام کیا۔ بلال لاشاری وار فلم کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ شان نے ہیرو کا کردار ادا کیا۔ بلال لاشاری نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم میں شاندار کام کے ذریعے خوب داد وصول کی اور خود کو ایک بہترین ڈائریکٹر ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔ اسی سال بالی ووڈ نے بھی کئی بہترین فلمیں متعارف کرائیں تاہم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم دھوم تھری بالی ووڈ کی بہترین فلم رہی جس نے کئی ریکارڈ توڑے اور 31 دسمبر تک دنیا بھر سے 430 کروڑ ڈالر کمائے۔ دیگر بالی ووڈ فلموں میں شاہ رخ خان کی چنائی ایکسپریس، ہریتک روشن کی کرش تھری اور رنبیر کپور کی یہ جوانی ہے دیوانی نے بھی شائقین سے خوب داد وصول کی اور اپنا شمار 2013ءکی کامیاب فلموںمیں کرایا۔ ہالی ووڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کئی کامیاب فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں آئرن مین تھری، دی ہنگر گیمز ’کیچنگ فائر‘، دی ہوبٹ، تھور، فاسٹ اینڈ فیورس6، پیسیفک ریم، مین آف سٹیل اور گریویٹی شامل ہیں۔

مزید : تفریح