سچ تو بس یہی ہے !

سچ تو بس یہی ہے !
سچ تو بس یہی ہے !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مئی 2013کے عام انتخابات میں لبرل سیاسی قوتوں کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی ۔ پاکستان میں مڈل کلاس طبقے کی علامت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے انتخابی کیمپ پر بم حملے ہوئے۔ اے این پی اور پی پی پی کی انتخابی سرگرمیاں محدود کروادی گئیں۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے دی گئی۔ مبینہ انتخابی دھاندلی کا شکار الیکشن کے نتائج کے ذریعے نواز شریف نے تیسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔
طالبان سے مذاکرات کا ڈرامہ شروع کر دیا گیا اور مذاکرات کے نام پر طالبان کو وقت ملا جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے اپنی پوزیشنز تبدیل کیں اور نئی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ۔
ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب شروع کرکے حب الوطنی ، احساس ذمہ داری ، بہادری اور جرات مندی کا ثبوت دیا ۔
16دسمبر سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے منسوب ایسا دن ہے جو ہر محب وطن پاکستانی کے دل کے زخموں کو ہرا کر دیتا ہے ۔ 16دسمبر 2014کو آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کا بے رحمانہ قتل دراصل پاکستان کا نائن الیون ہے جس نے محب وطن پاکستانیوں اور طالبان دہشت گردوں کے حمایتیوں کے مابین خونی لکیر کھینچ دی ہے ۔
پاکستان بھر میں آپریشن ضرب عضب کو منظم و مربوط انداز میں آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج ، پولیس ، تمام وفاقی و صوبائی ایجنسیوں کی \"یونٹی آف کمانڈ \"وقت کی ضرورت ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ایک طے شدہ سمت میں ٹھوس عملی اقدامات کرسکیں ۔ سانحہ پشاور کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے \"آل پارٹیز کانفرنس \"کی اے پی سی کی تجاویز پر عمل ہونے کے چانسز کم کم دکھائی دے رہے ہیں ۔
\"شریفانہ جمہوریت \"کا کارنامہ یہ ہے کہ اس دور میں صرف 2شعبوں میں ملک نے ترقی کی ہے ایک غربت اور دوسرا دہشت گردی باقی تمام شعبہ جات کی کارکردگی الٹ ہے ۔
پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے ۔ پاکستان اقوام عالم کو درپیش دہشت گردی کے خطرہ کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے ۔
پاکستان کو درپیش نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے طویل المدت حکمت عملی کو موثر بنانے کے لیے درست اور تازہ ترین اعداد و شمار ضروری ہیں اور اس کے لیے ملک میں نئی مردم شماری کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے پالیسی میکرز کو سنجیدگی کے ساتھ عملی اقدامات کر نا ہوں گے ۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیا رات وفاق سے صو بو ں کو منتقل ہو چکے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ گر اس روٹ پر عو ام کو اقتدار میں شر یک کر نے کے لئے بلدیاتی الیکشن کر واکے لو کل گو رنمنٹ سسٹم تشکیل دیا جائے ۔تاکہ عام آدمی کے شہر ی مسا ئل با آسا نی حل ہو سکیں۔ملک میں چوکید اری نظام کو مو ثر انداز میں تشکیل دئیے جانے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان میں جاگیردارانہ نظام مذ ہبی انتہاپسندوں کا سب سے بڑا فنانسر ہے ۔ آج تک کسی جاگیردار نے سکو ل نہیں بنو ایا بلکہ اپنے علاقے کے اسکو لوں کو اپنی اوطاق میں بدل دینے اور ان میں بھینسیں باندھنے کی خبر یں میڈ یا میں گردش کر تی رہی ہیں جا گیر دار مافیا عام پاکستان کو جدید دور کے تقاضو ں کے مطا بق علم سے دور رکھنے کے لئے منظم اند از میں مد رسہ سٹم کو پر مو ٹ کرتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ تحر یک آزادی کے مجا ہد ین کی مخبر یاں کر نے کے عوض اانگریزوں سے جا گیر یں حاصل کرنے والو ں کا کڑااحتساب کیا جائے اور زرعی اصلاحات کر کے بے زمین کسانو ں میں بلامعاوضہ زمین تقسیم کی جائے اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور انتہا پسندانہ نظریات کے پھیلاؤ میں بھی رکاوٹ آئے گی ۔ مدارس کو ڈسپلن میں لایا جانا انتہائی ضروری ہے ۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین نے سب سے پہلے طالبانائزیشن کے خلاف جرات مندانہ آواز بلند کی آج بھی مذہبی جنونیت کے خلاف الطاف حسین کی آواز سب سے مضبوط ہے پاکستان کے دانشور وں ، خواتین تنظیموں ، سول سوسائٹی کو آگے بڑھ کر الطاف حسین کی آواز میں آواز ملانا ہوگی ۔
الطاف حسین پاکستان اور پاکستانیوں سے پیار کرنے والے لیڈر ہیں اور الطاف حسین پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار حیثیت دلوانا چاہتے ہیں ۔

مزید :

کالم -