سعودی عرب: 7 لاکھ خواتین نے نجی شعبے میں ملازمت کی پیشکش ٹھکرادی

سعودی عرب: 7 لاکھ خواتین نے نجی شعبے میں ملازمت کی پیشکش ٹھکرادی
سعودی عرب: 7 لاکھ خواتین نے نجی شعبے میں ملازمت کی پیشکش ٹھکرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں روزگار کی متلاشی 6 لاکھ 82 ہزار خواتین نے نجی شعبے میں ملازمت کے لئے ہونے والی پیشکش مسترد کردی ہے، سعودی وزارت محنت نے انہیں بیروزگاری معاونت پروگرام کے تحت یہ پیشکش کی تھی۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 17ہزار خواتین نے محکمہ تعلیم میں روزگار کو ترجیح دی ہے جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار سعودی خواتین سرکاری ملازمت کی خواہاں ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگار سعودی خواتین نے 10 لاکھ کی تعداد کو عبور کرلیا ہے اور ملک میں بے روزگاروں کی مجموعی تعداد کا 77 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔

سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی طبیعت بگڑ گئی

اس وقت نجی شعبے میں 4 لاکھ 54 ہزار خواتین کو روزگار فراہم ہے۔ 30 سال قبل یہ تعدا دمحض 55 ہزار تک محدود تھی۔ اس وقت بے روزگار خواتین میں سے 5 لاکھ 34 ہزار کی عمر18 سے 20 سال کے درمیان ہے۔ ان میں 2 لاکھ 32 ہزار خواتین جامعات سے فارغ التحصیل ہیں جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار نے سکول کے درجے تک تعلیم حاصل کررکھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -