10 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والا آدمی جذباتی ہوکر ایسا شرمناک کام کر بیٹھا کہ جان سے ہی گیا، سبق آموز واقعہ

10 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والا آدمی جذباتی ہوکر ایسا شرمناک کام کر بیٹھا کہ ...
10 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والا آدمی جذباتی ہوکر ایسا شرمناک کام کر بیٹھا کہ جان سے ہی گیا، سبق آموز واقعہ

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی شخص جسٹن گرین ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا تھا اور طویل زندگی محرومی میں گزاری تھی، لیکن جب قسمت اس پر مہربان ہوئی تو وہ دس کروڑ ڈالر (تقریباً 10 ارب پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت گیا، مگر اس کے بعد جو ہوا اس کا کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔ جسٹن کی بدقسمتی دیکھئے کہ اچانک اس قدر زیادہ دولت مل جانے پر اسے اپنی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی لانے کی بجائے ایک انتہائی شرمناک خواب پورا کرنے کی سوجھی۔

نیوز ویب سائٹ Glitta.tv کے مطابق جسٹن 2002ءمیں ریلیز ہونے والی ایک فلم گولڈ ممبر سے بہت متاثر تھا جس میں ہیرو ایک ایسے مجرم کا تعاقب کرتا ہے کہ جو اپنے شکار بننے والے افراد کے جنسی اعضاءپر سونے کی ملمع کاری کیا کرتا تھا۔ جسٹن کے دل میں بھی یہ آرزو تھی کہ وہ اپنے مخصوص اعضاءپر سونے کی تہہ چڑھائے۔ اس نے اس مقصد کے لئے کئی ماہرین سے رابطہ کیا مگر سب نے اسے ایک خطرناک عمل قرار دے کر معذرت کرلی۔ ہر طرف سے مایوس ہوکر اس نے خود ہی اپنے مخصوص اعضاءپر ایک خاص پینٹ کرنا شروع کردیا جو کہ سیسے سے تیار کیا گیاتھا، لیکن اسے اطمینان نہ ہوا۔ پھر اتفاق سے اس کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو گاڑیوں پر سونے کی تہہ چڑھاتا تھا، اور یہ شخص اس کا خواب پورا کرنے کے لئے تیار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: وہ عرب خاتون جس سے جو بھی مرد شادی کرے پھر پوری زندگی پچھتائے

جسٹن کے مخصوص اعضاءپر سونے کی پرت تو چڑھادی گئی لیکن بدقسمتی سے اس دوران کچھ خطرناک کیمیکل اس کے جسم میں داخل ہوگئے، اور اس عمل کے جلد ہی بعد وہ وہ اپنی اربوں کی دولت کو دنیا میں چھوڑ کر موت کے منہ میں چلاگیا۔ اس عجیب و غریب واقعے کے بارے میں کچھ متضاد آراءبھی پائی جاتی ہیں، اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جسٹن کا یہ خواب ضرور تھا کہ مخصوص اعضاءپر سونے کی پرت چڑھائے، لیکن یہ اس کی موت کی وجہ نہیں تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...