آصف علی زردار ی نے جیل والا دور در حقیقت کہاں گزارا ،پرویز مشرف نے بتا دیا

آصف علی زردار ی نے جیل والا دور در حقیقت کہاں گزارا ،پرویز مشرف نے بتا دیا
آصف علی زردار ی نے جیل والا دور در حقیقت کہاں گزارا ،پرویز مشرف نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر عاصم حسین کا یارانہ بہت پرانا ہے ،میر ے دور حکومت میں بھی آصف علی زرداری عباسی شہید ہسپتال میں ہی رہتے تھے جو کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا ہسپتال ہے ۔سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ آصف علی زرداری ہر جگہ یہ کہتے ہیں کہ وہ کئی سال جیل میں رہے ،جیل والا وقت تو آصف علی زرداری نے عباسی شہید ہسپتال میں گزارا ۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے لیے عباسی شہید ہسپتال کا ایک فلور بک تھا اور انہوں نے یہ سب وقت عیاشی میں گزارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ایسے ہی باتیں بناتے ہیں کہ جیل میں تھے ۔اس موقع پراینکر پرسن ندیم ملک نے سوال کیا کہ آصف علی زرداری ہسپتال میں کیا عیاشی کرتے تھے جس پر جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے جواب تو نہ دیا البتہ ہنستے ہوئے یہ کہہ کر خاموش ہو گئے کہ میں جانتا ہوں عباسی شہید ہسپتال میں کونسی عیاشیاں ہوتی تھیں ۔

مزید :

کراچی -