سری لنکا نے چندیمل کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کپتان مقرر کر دیا

سری لنکا نے چندیمل کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کپتان مقرر کر ...

کولمبو(آئی این ) سری لنکا کر کٹ بورڈ نے لاستھ ملینگا کی عدم دستیابی کے باعث دنیش چندیمل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قائم مقام کپتان مقرر کر دیا۔لاستھ ملینگا اکتوبرمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔دنیش چندیمل کو اس سے قبل 2014 میں ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے فارغ کرکے لاستھ ملینگا کو کپتان مقررکیا گیا تھا۔لاستھ ملینگا کی قیادت میں سری لنکا نے 2014 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔سری لنکا کے اوپننگ بلے باز دانوشکا گوناتھیلاکا اورفاسٹ باؤلر سورنگا لکمل کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیاہے چندی مال نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمدہ پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...