نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان

نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم نے تصدیق کی تھی کہ وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی نہیں کھیلیں گے اسلئے وہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ کورے اینڈرسن اور گرانٹ ایلیٹ کی بھی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ اینڈرسن بطور اسپیشلسٹ بلے باز ٹیم کی نمائندگی کریں گے، فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ آخری ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ آل راؤنڈر جیمز نیشم اور آف سپنر نیتھن میک کولم کو فٹنس مسائل کے باعث سکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔ آخری دو ون ڈے میچز کیلئے اعلان کردہ ٹیم کپتان برینڈن میک کولم، ٹرینٹ بولٹ، ڈگ بریسویل، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، مچل میکلینا گہان، ایڈم ملن، ہنری نیکولز، لیوک رونچی، مچل سنٹنر، ایش سودی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر اور کین ولیمسن پر مشتمل ہے جبکہ ون ڈے سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، کورے اینڈرسن، گرانٹ ایلیٹ، ٹرینٹ بولٹ، مارٹن گپٹل، مچل میک لینا گہان، ایڈم ملن، کولن منرو، لیوک رونچی، مچل سنٹنر، ایش سودی، ٹم ساؤتھی اور روز ٹیلر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...