نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

 کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس میچ میں بھی کیوی کپتان پرعزم ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کریں گے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تما م کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں اور ہم بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے میکولم نے کہاکہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہت عمدہ پرفارمنس دکھائی اور امید ہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں بھی ہم عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے سری لنکا کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست دینے کے باوجود ہم اس میچ کو آسان نہیں لیں گے اور پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے دوسری جانب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناکامی کے باوجود ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں اور اس کیلئے تمام کھلاڑی متحد ہیں او ر امید ہے کہ ہم آج نیوزی لینڈ کو شکست دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...