ؒ 2015ء ، ٹینس کیلئے کامیاب رہا،قومی ٹیم نے 10 برس بعد ڈیوس کپ ٹائٹل جیتا

ؒ 2015ء ، ٹینس کیلئے کامیاب رہا،قومی ٹیم نے 10 برس بعد ڈیوس کپ ٹائٹل جیتا

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2015ء پاکستان ٹینس کے لئے کامیاب رہا، اس سال پاکستان نے 10 سال بعد ڈیوس کپ ٹائی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسی طرح فیڈریشن نے رواں سال ریکارڈ قومی ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جو کہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوئے تھے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کے مطابق پاکستان نے 2015ء میں ڈیوس کپ ٹائی کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ۔ پہلا ٹائی پاکستان اور کویت کے درمیان سری لنکا میں کھیلا گیا۔ جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں جولائی میں پاکستان نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔اس طرح ستمبر میں ترکی میں ہونے والے ڈیوس کپ تائی کے فائنل میں پاکستان نے چائینز تائپے کے خلاف ٹائٹل جیت کر 10 سال بعد ڈیوس کپ تائی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اسی طرح پاکستان نے گروپ ٹو سے ون میں کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے سال 2015ء میں اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں 27 قومی ایونٹس منعقد کرائے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ ہے اور اس سے قبل کبھی بھی اتنے ایونٹس کا انعقاد نہیں ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...