پہلی قومی انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ 6 جنوری سے لاہور میں شروع ہو گی

پہلی قومی انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ 6 جنوری سے لاہور میں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے تعاون اور پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی قومی انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ 6 جنوری سے لاہور میں شروع ہو گی۔ پی بی ایس اے کے صدر عالم گیر شیخ کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ملک میں اس کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینا ہے اور اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں صرف 32 کوالیفائیڈ کیوئسٹس شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پلیئرز کی کمی کے باعث پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سے آٹھ، آٹھ کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔