ٹینس فیڈریشن نے جونیئر انڈر 16 ڈیوس کپ کیلئے کھلاڑی منتخب کرلئے
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آئندہ سال کولمبو میں کھیلے جانے والے جونیئر انڈر 16 ڈیوس کپ کیلئے چار کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق انعام الحق کی زیر نگرانی جاری ٹرائلز میں آٹھ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن کے ٹرائلز اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد چار کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں میں صاحبزادہ محمد علی ،ثاقب عمر ،شعیب خان اور نعمان آفتاب شامل ہیں ۔ جونیئر انڈر 16ڈیوس کپ کے مقابلے 29فروری سے چھ مارچ تک کولمبو میں منعقد ہونگے ۔