دی سپرٹ سکول کے زیر اہتما م کھیلوں کے سالانہ مقابلے

دی سپرٹ سکول کے زیر اہتما م کھیلوں کے سالانہ مقابلے

بورے والا:(نامہ نگار)دی سپرٹ سکول کے زیر اہتما م کھیلوں کے سالانہ مقابلے گذشتہ روز قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئے دی سپرٹ سپورٹس گالا میں پلے گروپ سے لے کردہم کلاس کے طلباء و طالبات ایک بڑی تعداد نے رسہ کشی فٹ بال ،بیڈ منٹن کر کٹ،کبڈی اور بوری ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا طلباء اور طالبات کی کھیلوں کے مقابلوں میں بہترین کا ر کر دگی پر انکے والدین اور شرکاء نے خوب دا د دی ننھے بچوں کی فیڈرریس والدین اور اساتذہ کے درمیان دوڑ اوررسہ کشی کے مقابلوں کو بہت پسند کیا گیاجبکہ سکول کے طلباء و طالبات نے ملک کے پانچوں صوبوں سند ھ پنجاب کے پی کے بلو چستان اور گلگت بلتستان کی ثقافت کے مطابق لباس میں ملبوث رنگا رنگ علاقائی نغمے گا کے اور رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب دا د وصول کی سپورٹس گالا کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپرٹ سکولز طاہر خورشیداحمد اور دیگر مہمانوں عمران حمید،راشد قمر،،محمد عدنان،اور مشتا ق احمد رضاپر نسپل سپریئر کالج نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مو جو دہ تیز ترین تعلیمی مقابلہ کے رجحان نے طلباء و طا لبات کو ذہنی و جسما نی نشوو نما کی سر گرمیوں سے مفقود کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کوکسی نہ کسی کھیل میں ضرور حصہ لینا چاہئے مہمانان خصوصی نے سپورٹس گالا کو ایک بہترین اچھے اور منظم طریقہ سے منعقد کروانے پر چوہدری احسان اللہ چیمہ چئیرمین سپرئیر کالج دی سپرٹ سکول ڈائریکٹر ظل حسنین چوہدری اور انکی ٹیم کی کا و شوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے مبا رک باد دی چوہدری احسان اللہ چیمہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وہ بورے والا کو تعلیمی میدان میں دی لینڈ آف سپرٹ بنانے کا عز م رکھتے ہیں تعلیم کے علاوہ غیرنصابی سر گرمیوں خصوصی سپورٹس پر بھی بھر پور توجہ دے رہے ہیں سپورٹس گالا ہی طلبا ء و طا لبات نے جس بہترین کار کر د گی مظاہر ہ کیا ہے ان میں ادار ے کے میل فی میل سٹاف کا بھر پور تعاون اور کاوشیں شامل ہیں سپورٹس گالاکی تقریب میں طلباء طالبات کے والدین کے علاوہ صدر بار چوہدری ایاز محمود گھمن ،محمد اکرم بھٹی،چوہدری نثار احمد ڈپٹی اڈی ای او بہا ولنگر اور دیگر ناقابل ذکر ہیں تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی میں ڈائریکٹر سپرٹ سکولز طاہر خورشیداحمد اور دیگر مہمانوں عمران حمید،راشد قمر،،محمد عدنان،اور مشتا ق احمد رضا ،چوہدری احسان اللہ چیمہ چئیرمین سپرئیر کالج دی سپرٹ سکول ڈائریکٹر ظل حسنین چوہدری،معروف ماہر تعلیم چوہدری شاہ محمد نے سپورٹس گالامیں مختلف کھیلوں کے پوزیشن ہو لڈر طالبات سکول انتظامیہ اور دیگر میں شیلڈیں ،ترافیاں،کپ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...